33

چمن سرحد پر 345 ٹن امدادی سامان اٖفغان حکام کے حوالے

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)پاکستان نے چمن سرحد پر پاک افغان تعاون فورم کے تحت 345 ٹن امدادی سامان افغان حکام کے حوالے کیا ہے۔سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی کے مطابق سنیچر کو ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد مندوخیل نے آٹے، چاول اور دالوں پر مشتمل یہ امدادی سامان افغان حکومت کے نمائندہ حاجی کرامت کے حوالے کیا۔اس موقعے پر دیگر افغان حکومت کے دیگر نمائندے بھی موجود تھے اور انہوں نے امدادی سامان مہیا کرنے پر پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں