33

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے انعامی رقم کا اعلان کردیا

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک)کھلاڑیوں کےلئے خوشخبری، آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لئے 56 لاکھ ڈالرز انعامی رقم مختص کردی، ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 16 لاکھ ڈالرز ملیں گے جبکہ رنر آپ ٹیم کو 8 لاکھ ڈالرز انعامی رقم دی جائے گی۔ سیمی فائنل میں شکست کھانے والی دو ٹیموں کو چار چار لاکھ ڈالر انعامی رقم پر اکتفا کرنا پڑے گا،پہلےاور دوسرے راؤںڈ میں ایک میچ جیتنے پر 40 ہزار ڈالر جبکہ دوسرے راؤنڈ میں پہنچ کر ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والی ٹیم کو 70 ہزار ڈالر ملیں گے،میگا ایونٹ17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات اور اومان مین کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کا آغاز 24 اکتوبر کو دبئی میں روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں