28

افغانستان سے ہر صورت بات کرنی چاہئے ، تنہا کرنے سے افراتفری اور انسانی بحران جنم لے گا،عمران خان

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک) وزیراعظم نے کہا ہے کہ دنیا کو افغانستان سے ہر صورت بات کرنی چاہئے ، تنہا کرنے سے افراتفری اور انسانی بحران جنم لے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں، افغانستان تمام ہمسایہ ممالک کیلئے اہم تجارتی گزر گاہ ہے، وسط ایشیائی ممالک افغانستان کے راستے پاکستان تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ طالبان نے 20 سال بعد حکومت سنبھالی ہے، افغانستان میں خانہ جنگی سے بہت تباہی ہوئی، افغانستان میں صورتحال کشیدہ ہوئی تو اثرات دور تک جائیں گے، پاکستان خطے میں اقتصادی تعاون کا فروغ چاہتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ داعش سے چھٹکارے کیلئے طالبان واحد اور بہترین آپشن ہے، افغانستان میں جامع حکومت چاہتے ہیں،امریکا کو قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ طالبان حکومت افغانستان میں صورتحال سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہے، امریکی عوام کو افغانستان کی اصل صورتحال سے گمراہ رکھا گیا۔ افغانستان میں مضبوط طالبان حکومت دہشتگرد تنظیموں سے نمٹ سکتی ہے، امریکا نے 20 سال افغانستان میں رہ کر دیکھ لیا کہ مسائل کا حل کیا ہے۔مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پاکستان اور بھارت کا حل طلب مسئلہ ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، مسئلہ کشمیر کو یو این قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے، بھارت اور پاکستان کے درمیان 3 جنگیں ہوچکی ہیں، بھارت میں مکمل طور پر نسل پرست حکومت ہے، بھارت نے ہمیشہ پاکستان پر الزامات لگائے، بھارت نے پاکستان پر جو الزامات لگائے ان کے ثبوت فراہم نہیں کئے۔عمران خان نے کہ کرکٹ بورڈز اور کھلاڑیوں کیلئے پیسہ ترجیح ہے، انگلینڈ سے امید تھی لیکن انہوں نے مایوس کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں