36

وزیر آباد میں سنگدل باپ جوئے میں بیٹی ہار گیا، 50 سالہ شخص سے زبردستی نکاح

وزیر آباد(ویب ڈیسک)اکثر سننے میں آتا کہ کوئی شخص جوئے میں پیسے ہار گیا،جوئے میں لوگوں کی جائیداد اور مال ہارنے کی مثالیں تو عام ملتی ہیں مگر بعض افراد ایسے ہوتے جو جوئے میں اپنے ضمیر کا سودا بھی کر دیتے ہیں اسی طرح کا ایک واقعہ وزیر آباد میں پیش آیا جہاں سنگدل بد بخت باپ جوئے میں اپنی بیٹی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر آباد کے علاقے موضع وائیانوالی کا رہائشی طارق محمود جوا کی لت میں مبتلا ہےجس نے اپنی 22سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر 50سالہ شخص امجد فاروق کے آگے جوا میں ہار دیا اور اپنے جرم پر پردہ ڈالنے کی خاطر بیٹی کا زبردستی نکاح 50 سالہ ساتھی جواری سے کر دیا،ملزم امجد فاروق اور اس کے ساتھی خالد، امتیاز زبردستی کیری ڈبہ میں ڈال کر لے گئے جبکہ متاثرہ لڑکی کے چہرہ پر زخموں کے واضح نشانات موجود تھے،پولیس نےماں کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ، تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہوسکا،
متاثرہ لڑکی کائنات کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ میری بیٹی کو نکاح کی آڑ میں اغوا کیا گیا، امجد نے لڑکی کو بتایا کہ اسے جوئے میں جیتا ہے جبکہ احتجاج کرنے پر اسے شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔خاتون کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی کے چہرے اور جسم پر زخموں کے بھی نشانات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں