41

ممتاز دانشور ،شاعر اور کالم نگار ڈاکٹر اجمل نیازی انتقال کر گئے

لاہور (نیوزمارٹ ڈیسک) معروف کالم نگار ڈاکٹر اجمل نیازی انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق ممتاز دانشور ،شاعر اور کالم نگار ڈاکٹر اجمل نیازی 75برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔ اجمل نیازی 1947 میں موسیٰ خیل میانوالی میں پیدا ہوئے، گورڈن کالج راولپنڈی، گورنمنٹ کالج میانوالی، گورنمنٹ کالج لاہور اور ایف سی کالج میں لیکچرر رہے۔ڈاکٹر اجمل نیازی قومی اخبارمیں بے نیازیاں کے عنوان سے کالم لکھتے رہے ۔ اجمل نیازی نے 45 سال ادب کی خدمت میں گزارے، انہوں نے اردو اور پنجابی زبان میں شاعری کی۔اجمل نیازی کی تصنیفات میں جل تھل ،محمد الدین فوق ، بے نیازیاں ، مندر میں محراب اور سوانح حمید نظامی شامل ہیں۔نامور شاعر اجمل نیازی کی خدمات کے اعتراف میں انہیں حکومتِ پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ رفعت نیازی ، دو بیٹے حسان خان نیازی، سلمان خان نیازی اور ایک بیٹی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں