40

لاہورہائیکورٹ نے شوگر ملز کو جرمانے کرنے کے فیصلہ پر عملدرآمد روکدیا

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک)لاہورہائیکورٹ نے شوگر ملز کو جرمانے کرنے کے فیصلہ پر عمل درآمد روک دیا۔ پیر کو لاہور ہائیکورٹ میں شوگر ملز کو جرمانے کرنے کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس جواد حسن نے کی۔ درخواست گزار نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ مہنگی چینی بیچنے کا الزام لگا کر شوگر ملز کو جرمانے کئے گئے، مسابقتی کمیشن نے جرمانوں کی وصولی کے لیے نوٹسز جاری کردئیے، معاملہ پہلے سے ہی عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہے جرمانے نہیں کیے جاسکتے، عدالت جرمانوں کی وصولی کا نوٹس کالعدم قرار دے۔عدالت نے شوگر ملز کو جرمانے کرنے کے فیصلہ پر عمل درآمد روکنے کا حکم دیتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے، اور کیس کی سماعت ملتوی کردی۔mk

#/S

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں