44

این اے 133 لاہور کی خالی نشست پرضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان ،پولنگ 5 دسمبر کو ہوگی

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے لاہور کے حلقہ این اے 133 کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کے شیڈول کااعلان کردیا۔ پیر کو الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے پرویز ملک کے انتقال کے باعث این اے 133 کی نشست خالی ہونے کے بعد حلقے میں ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کردیا ، جس کے تحت این اے 133 لاہور میں پولنگ 5 دسمبر کو ہوگی جس کے لئے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 21 سے 25 اکتوبر تک جمع کرواسکیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 30 اکتوبر تک ہوگی، کاغذات نامزدگی منظور یا مستر د کئے جانے کے خلاف اپیلیں 3 نومبر تک دائر کی جاسکیں گی، اپیلوں پر فیصلہ 9 نومبر تک کیا جائے گا، امیدواروں کو انتخابی نشان 12 نومبر کو الاٹ کئے جائیں گے،الیکشن کمیشن نے این اے 133 میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسر تعینات کر دئیے ہیں، حلقے میں ریجنل الیکشن کمشنر راولپنڈی نظر عباس ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کے فرائض سرانجام دیں گے، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لاہور سید باسط علی شاہ ریٹرننگ افسرکے فرائض سرانجام دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں