38

وزیراعظم کامہنگائی کم کرنے کیلئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کم آمدنی والوں کیلئے پٹرول اور خوردنی اشیا پر سبسڈی دینے کیلئے پلان بنانے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماﺅں کاا جلاس ہوا ، وزیراعظم نے کم آمدنی والوں کیلئے پٹرول پر سبسڈی دینے کا پلان بنانے کی ہدایت کردی،موٹر سائیکل رکشہ عوامی سواری کو کم قیمت پر پٹرول دینے کا پلان اگلے ہفتے پیش ہو گا۔ ، ایک دن میں بڑا اضافہ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مہنگائی کم کرنے کیلئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے کم آمدن والے افراد کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں