84

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے استعفے کی تردید

کوئٹہ(نیوزمارٹ ڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے استعفے کی تردید کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے استعفے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرے استعفے کی خبروں میںکوئی صداقت نہیں ۔ میں نے استعفا نہیں دیا۔ دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے بھی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے استعفے کی خبر کی تردید کردی ۔اس سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی کہا کہ تھا کہ مجھے وزیراعلیٰ بلوچستان کا استعفا نہیں ملا۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے استعفے سے متعلق خبر یں گردش کررہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں