www.dailynewsmart.com.pk 75

کالعدم جماعت کیخلاف کیسز بدھ تک واپس لینے کااعلان،کنٹینر ہٹانے کی ہدایت

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک)وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے مذہبی جماعت کیخلاف بدھ تک کیسز واپس لینے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سعد رضوی سے ون آن ون ملاقات اور تفصیلی بات ہوئی ہے، مرید کے میں بیٹھے لوگ بدھ کو واپس چلے جائیں گے۔ شیڈول فور کو بھی دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں کنٹینرز ہٹانے کی ہدایت کی ہے، اسلام آباد کے آئی جی کو کہہ رہا ہوں کہ کنٹینرز ہٹا دو، البتہ جی ٹی روڈ پر کنٹینرز موجود رہیں گے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے لیے تیار ہوں۔ احتجاج ہرکسی کا حق ہے، حکومت کا کام ہے کہ لچک رکھے۔ شیخ رشید نے کہا کہ اس وقت فرانس کا سفیر نہیں، فرانس کے سفیر والا معاملہ قومی اسمبلی میں لے کر جائیں گے، کوشش ہے کہ امن و امان کی صورتِ حال بہتر رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں