36

خنجراب میں برفانی چیتے کے عالمی دن پر ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ نے برفانی چیتے کے بچوں کی فوٹیج جاری

گلگت(نیوزمارٹ ڈیسک) خنجراب میں برفانی چیتے کے عالمی دن پر ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ نے برفانی چیتے کے بچوں کی فوٹیج جاری کردی گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ویڈیو میں خنجراب نیشنل پارک کے محفوظ مقام دیہنالہ میں برفانی چیتے کے 2 بچوں کی موجودگی کے نایاب مناظر دکھائے گئے ہیں۔


ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ نایاب مناظر وائلڈ لائف کے مقامی فوٹوگرافر نے کیمرے سے ریکارڈ کئے جو برفانی چیتے کے ان بچوں کو ان کی پیدائش سے دیکھتے آرہے ہیں۔ قراقرم کی حدود میں مقامی افراد نے برفانی چیتوں کی تعداد میں اضافے سے متعلق معلومات بھی دی ہیں۔پاکستان میں برفانی چیتے کے رہائشی مقامات 80 ہزار مربع کلومیٹر کے رقبے پر پائے جاتے ہیں۔ برفانی چیتوں کی موجودگی اونچائی پر موجود ان کی رہائشگاہوں کی بہترین ماحول کی نشاندہی کرتی ہے۔
ترجمان ڈبلیو ڈبلیو ایف کا کہنا ہے کہ برفانی چیتے ماحولیاتی نظام کو توازن میں رکھنے کیلئے اہم ہیں، برفانی چیتے کے بچے اب 6 ماہ کے ہوگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں