37

پیپلزپارٹی کو بڑی کامیابی، پی ٹی آئی رہنما کی شمولیت کا فیصلہ

پشاور(نیوزمارٹ ڈیسک)پیپلزپارٹی کو خیبرپختونخوا سے بڑی سیاسی کامیابی مل گئی۔ رکن کےپی اسمبلی لیاقت خٹک نے ‏پی ٹی آئی کو خیرباد کہنےکا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لیاقت خان خٹک جلد پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ رکن کےپی ‏اسمبلی لیاقت خان خٹک وزیردفاع پرویزخٹک کےبھائی ہیں۔

لیاقت خٹک کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کےمعاملات طےپاچکےہیں، ان کی آصف زرداری اور پی پی ‏قیادت سے ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔

لیاقت خٹک موجودہ دورحکومت میں وزیرآبپاشی وایکسائزرہ چکےہیں اور وہ پی کے 64 نوشہرہ ‏سے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ہیں۔

لیاقت خٹک کوفروری2020میں صوبائی وزارت سے ہٹایا گیا تھا۔ ضمنی الیکشن میں پارٹی امیدوار ‏کی مخالفت پر عہدے سے ہٹایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں