25

وفاقی حکومت کا نئے وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے بی اے پی کے امیدوارکو سپورٹ کرنے کا اعلان

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) وفاقی حکومت نے نئے وزیراعلیٰ بلوچستان کے لیے بی اے پی کے امیدوار کو سپورٹ کرنے کا اعلان کر دیا۔بلوچستان میں حکومت سازی کے معاملے پر چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی سے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کی ملاقات ہوئی۔ملاقات کے بعد صحافی کی طرف سے پرویز خٹک سے سوال گیا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بلوچستان میں کس امیدوار کو سپورٹ کرے گی؟ جس پر جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بی اے پی کے امیدوار کی حمایت کرینگے۔ پارٹی کے اندر جو اکثریتی فیصلہ ہوگا اس کی حمایت کی جائے گیصحافی کی طرف سے سوال پوچھا گیا کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے عبد القدوس بزنجو کو وزارتِ اعلیٰ کے لیے نامزد کیا گیا ہے ، کیا ان کو سپورٹ کرینگے؟ اس سوال کے جواب میں پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ قدوس بزنجو سے متعلق انکی پارٹی کو فیصلہ کرنا ہوگا، جو بلوچستان عوامی پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا فیصلہ ہوگا اس کو سپورٹ کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں