33

ٹی 20ورلڈ کپ:نمیبیا نے سکاٹ لینڈ کو 4وکٹوں سے زیر کرلیا

لاہور(ویب ڈیسک)ٹی 20ورلڈ کپ کے 21ویں میچ میں نمیبیا نے سکاٹ لینڈ کو4وکٹوں سے زیر کرلیا ہے۔شیخ زاید کرکٹ سٹیڈیم ابوظہبی میں میگا ایونٹ کے گروپ 2کے میچ میں سکاٹ لینڈ نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیتا اور حریف ٹیم کو پہلے فیلڈنگ کرنے کا کہا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سکاٹ لیڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 109 رنز بنا سکی، لیسک 44، گرویز 25، کراس 19 بنا سکے۔ دیگر کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکے۔ روبن ٹرمپلمین نے 3 شکار کیے۔110رنز کا ہدف نمیبیا کی ٹیم نے 6وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں حاصل کرلیا،جے جے سمتھ 26رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ کریگ ولیمز 23سکور بناکر نمایاں بیٹر رہے،سکاٹ لینڈ کی جانب سے مائیکل لیسک نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔قبل ازیں آج کھیلے گئے گروپ 1 کے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے بنگلہ دیش کو 8وکٹوں کی شکست سے دوچار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں