36

وفاقی حکومت کا سوشل میڈیا پر فیک نیوز پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈسیک) کالعدم تنظیم کے احتجاج کے بعد وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر فیک نیوز پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کر دیا۔وفاقی حکومت نے دھرنا دینے والی کالعدم تنظیم سے عسکریت پسند تنظیم کے طور پر نمٹنے اور ان کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ سوشل میڈیا پرفیک نیوزچلائی جارہی ہے، یہ ریاست کی عزت کا سوال ہے، فیک نیوزکوبرداشت نہیں کیا جائے گا، تمام اداروں کا فرض ہے کہ اپنا کردارادا کریں۔وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ جو یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر کمپین کررہے ہیں وہ اپنے رویوں پر نظرثانی کرلیں، فیک نیوز کے کلچر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ بھارت اور کچھ دیگر ممالک سے فیک نیوز پھیلانے والوں کو مدد مل رہی ہے ہم ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔اسی طرح وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سختی سے ہدایت کی ہے ایف آئی اے سائبرکرائم سوشل میڈیا پرجھوٹی خبروں کوروکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں