35

بھارتی ٹی وی اینکر سدھیر چودھری نے پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)بھارت کے معروف ٹی وی چینل زی نیوز کےپروگرام ڈی این اے کے اینکر سدھیر چودھری نے پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔ تفصیلات کے سدھیر چودھری نے اپنے پروگرام ڈی این اے میں پاکستانی کھلاڑی رضوان احمد کی گراؤنڈ میں نماز کی ادائیگی کی تعریف کی انہوں نے کہا پاکستانی کھلاڑیوں نے ہمیشہ اپنے ملک اور مذہب کو ترجیح دی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی بلاجھجھک مذہب ملک اور کشمیر کی بات کرتے ہیں اور ان کو اس پر ہچکچاہٹ نہیں ہوتی ۔ تعریف وہ جو دشمن بھی کرنے ہر مجبور ہو جائے۔

سدھیر چودھری نے کہا کہ جب پاکستانی کھلاڑیوں سے میچ کے بعد سوالات کئے گئے تو انہوں ہر سوال کا جواب اللہ کا نام لیکر شروع کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر کھلاڑی پہلے آپ کو بتائے گا کہ وہ ایک سچا مسلمان ہے پھر وہ آپ کو بتائے گا کہ وہ ایک سچا پاکستانی ہے اور اگر ضرورت پڑتی ہے تو وہ کشمیر کے مسئلے پر بھی کھل کر بات کرتا ہے ۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں