32

وزیراعظم اپنا گھر اپنا خواب ممکن بنارہے ہیں، کم آمدن گھروں کیلئے 200 ارب روپے سے زائد قرض کی درخواستیں موصول ،فرخ حبیب

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ?وزیراعظم عمران خان عوام کے لئے اپنا گھر اپنا خواب ممکن بنارہے ہیں، تاریخ میں پہلی بار کم آمدن گھروں کیلئے 200 ارب روپے سے زائد قرض کی درخواستیں موصول ہوئیں۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں فرخ حبیب نے کہا کہ اب تک 78 ارب روپےکے قرض منظور جبکہ 18 ارب روپے کے قرض فراہم کیے جاچکے ہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت اور مرکزی بینک نے بینکوں کو قرض منظوری کا عمل مزیدتیزکرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں