15

ہماری پالیسیوں سے ملک میں ‏غربت میں کمی آرہی ہے: وزیراعظم عمران خان

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے روزگار کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری پالیسیوں کی وجہ سےملک میں ‏غربت میں کمی آرہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے لکھا کہ ورلڈ بینک کے تخمینے کے مطابق پاکستان میں غربت ‏میں کمی ہوئی ہے، 2011ء میں عالمی بینک کی غربت کی لکیرکا یومیہ پیمانہ 1.90ڈالر تھا۔ رواں مالی سال غربت کی شرح 4.8 فیصد ریکارڈ کی گئی جو کہ گزشتہ مالی سال میں 5.3 فیصد ‏تھی، پاکستان میں غربت میں بتدریج کمی آرہی ہے اور مالی سال2022-23 میں غربت کی شرح 4فیصد رہ جائےگی۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں غربت میں کمی آرہی ہے حکومتی پالیسی میں پیداوار ‏اور روزگار میں اضافہ اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں