57

متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

دبئی(نیوزمارٹ ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا، شہریوں کو پہلے سے زیادہ قیمت پر پیٹرول ملے گا۔متحدہ عرب امارات نے نومبر 2021 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخوں کا اعلان کیا ہے۔ الامارات الیوم کے مطابق سپر 98 جو اکتوبر میں 2.60 درہم میں دستیاب تھا اب نومبر میں بیس فلس اضافے کے بعد 2.80 درہم میں ملے گا۔خصوصی 95 جو اکتوبر میں 2.49 درہم میں فروخت ہورہا تھا، نومبر میں 20 فلس اضافے کے بعد 2.69 درہم میں فروخت ہوگا جب کہ ای پلس 91 کی قیمت بھی 20 فلس اضافے کے بعد 2.61 درہم مقرر کی گئی ہے۔ڈیزل کی قیمت میں 30 فلس کا اضافہ ہوا ہے، ایک لیٹر ڈیزل کی نئی قیمت 2.81 درہم ہوگی، اکتوبر میں ایک لیٹر ڈیزل 2.51 درہم میں دستیاب تھا۔امارات میں ہر ماہ پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔ اس کا فیصلہ بین الاقوامی پیٹرول منڈی کے نرخوں کو مدنظر رکھ کر کیا جاتا ہے، نرخوں میں پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں