46

کورونا صورتحال ،ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 482 کیس،6 اموات رپورٹ،نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 6 اموات ہوئیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 482 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹر پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 17 فیصد،لاہور میں 16 فیصد،ملتان میں 41 فیصد اور سرگودھا میں 16 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 39 فیصد،لاہور میں 20 فیصد،صوابی میں 22 فیصد اور سرگودھا میں 21 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 40 ہزار 621 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 11 ہزار 339, پنجاب میں 16 ہزار 295، خیبرپختونخوا میں 9 ہزار 174،اسلام آباد میں 2 ہزار 769، بلوچستان میں 527,گلگت بلتستان میں 344 ٹیسٹ، آزاد کشمیر میں 173 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 22 ہزار 559 ہو چکی ہے۔ بلوچستان,آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 166 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 22 ہزار 545 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 73 ہزار 560 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 34 ہزار 478, بلوچستان میں 33 ہزار 263, گلگت بلتستان میں 10 ہزار 390, اسلام آباد میں 1 لاکھ 6 ہزار 921، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 78 ہزار 74،پنجاب میں 4 لاکھ 40 ہزار 259 اور سندھ میں 4 لاکھ 70 ہزار 175 مریض ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 28 ہزار 456 ہو چکی ہے۔جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 568 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، پنجاب میں 12 ہزار 918 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 748 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 940 اموات،بلوچستان میں کل 356 اموات، گلگت بلتستان میں 186 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 740 اموات ہو چکی ہیں۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 2 کروڑ 8 لاکھ 39 ہزار 791 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 640 ہسپتالوں میں 1 ہزار 394 مریض زیر علاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں