22

ٹی20 ورلڈ کپ:پاکستان کی نمیبیا کیخلاف بیٹنگ جاری

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان کی اپنے چوتھے میچ میں نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔ابوظہبی کے شیخ زاید کرکٹ سٹیڈیم میں میگا ایونٹ کا 31واں میچ کھیلا جارہا ہے جس میں قومی ٹیم نے حریف ٹیم نمیبیا کے خلاف پہلے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کی دعوت دی۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کے لئے سازگار ہےجبکہ آج کے میچ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔گرین شرٹس اننگزنمیبیا کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا۔قومی ٹیم نے15ااعشاریہ 4اوورز میں2وکٹوں کے نقصان کے 122رنز بنالئے ہیں ،بابر اعظم 70رنز بناکر ڈیوڈ ویزے کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر فخر زمان تھے جو صرف 5رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان سکواڈ

پاکستان پلئینگ الیون میں کپتان بابر اعظم ، محمد رضوان ، فخر زمان، محمد حفیظ ، شعیب ملک ، آصف علی ، عماد وسیم،شاداب خان ، حسن علی ، حارث رؤف اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

نمیبیا سکواڈ

پاکستان کے خلاف میچ کے لئے نمیبیا کی پلیئنگ الیون میں کپتان جیرہارڈ ایراسموس ،سٹیفن بارڈ،مائیکل لینگن،کریگ ولیمز،ڈیوڈ ویزے،جے جے سمتھ،نکول لوفٹن،زین گرین،جان فرائی لنک،روبن ٹرمپلمین اور بین شیکنگو شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں