25

تحریک لبیک پاکستان کیساتھ کالعدم کا لفظ ہٹایا جائے،محکمہ داخلہ پنجاب کی سفارش

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک)محکمہ داخلہ پنجاب نے تحریک لبیک کالعدم ختم کرانے کی سمری وزیراعلی پنجاب کو ارسال کردی ، جس میں سفارش کی ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کیساتھ کالعدم کا لفظ ہٹایا جائے۔تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم اور حکومتی کمیٹی کے درمیان معاہدے پر مرحلہ وار عملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نےتحریک لبیک کالعدم ختم کرانے کاعمل شروع کردیا اور سمری وزیراعلی پنجاب کو ارسال کردی ہے۔ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ سمری میں سفارش کی ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کیساتھ کالعدم کا لفظ ہٹایا جائے، سب کیبنٹ کمیٹی برائے امن و امان نے منظوری دیدی، وزیراعلی اور کابینہ سے سمری منظوری کے بعد وفاق کو بھیجی جائے گی۔اس سے قبل پنجاب حکومت نے کالعدم تنظیم کے مزید 100 کارکنان رہا کرنے اور 90 افراد کے نام فورتھ شیڈول سے خارج کرنے کی منظوری دی تھی۔وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت اجلاس میں 7 اے ٹی اے کے تحت درج 4 ایف آئی آرز سے بھی نام خارج کرنے کی منظوری دی گئی۔ذرائع محکمہ داخلہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نظربند ایسے افراد جن پر کیسز نہیں ان کورہا کردیاگیا، پنجاب میں16ایم پی اوکےتحت نظر بند افراد کو رہا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں