27

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کا دورہ پشاور،وزیر اعلیٰ اور کابینہ کے اراکین کا صدر مملکت سے ملاقات

پشاور(نیوزمارٹ ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی دو روزہ دورے پر پشاور پہنچ گئے۔جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق گورنر ہاﺅس پشاور میں صدر مملکت سے گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں قبائلی اضلاع میں ترقیاتی امور اور قبائلی عوام کے فلاح و بہبود سے متعلق حکومتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں صوبے کے اعلی ٰتعلیمی اداروں میں انتظامی و مالی اصلاحات کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خیبر پختونخوا کے دورہ کے موقع پر یہاں وزیر اعلی ہاﺅس بھی گئے۔ وزیر اعلیٰ ہاﺅس پہنچنے پر صوبائی وزیر اعلیٰ اور صوبائی کابینہ کے اراکین نے صدر مملکت کا والہانہ استقبال کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ میں عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات اور اصلاحاتی عمل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں