23

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا،پیٹرول کی نئی قیمت 145روپے 82پیسے فی لیٹر

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 8روپے 3پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 145روپے 82پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں8روپے 14پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں