20

گلگت بلتستان کے چھوٹے نواز شریف سابق وزیراعلی اپنی کرپشن کی FIRs اور رسیدوں کی فکر کریں۔ترجمان وزیراعلی علی تاج

گلگت(پناہ نیوز)ترجمان وزیراعلی گلگت بلتستان علی تاج نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات سے نمٹنے کے لئے وزیراعظم عمران خان نے 120 ارب مالیت کا ریلیف پیکج دیا ہے۔ انشاء اللہ اس کے فائدے عوام کو جلد پہنچیں گے۔ انہوں نے سابق وزیراعلی کی سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی کوششوں پر کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے چھوٹے نواز شریف اپنی کرپشن کی FIRs اور رسیدوں کی فکر کریں۔ آج اگر وفاق میں ن لیگ کی سرکار ہوتی تو پٹرول فی لیٹر 180 کا ہوتا کیونکہ یہ لوگ 46 فیصد فیڈرل ٹیکس لے رہے تھے۔ ہماری وفاقی حکومت نے اس ٹیکس کو تین گنا کم کیا ہے۔ عوام گواہ ہے کہ گزشتہ دس سالوں کی کم ترین سطح 70-75 روپے فی لیٹر پٹرول بھی ہماری حکومت میں میسر تھا۔ ترجمان وزیراعلی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ مشکل معاشی صورتحال ہے۔ لیکن انشاء اللہ حکومت اور عوام ملکر اس چیلنج کا مقابلہ کریں گے جیسے کرونا وباء سے کیا۔ انہوں نے پی پی پی و ن لیگ پر عوام کے عدم اعتماد کے حوالے سے کہا کہ سب سے اہم بات یہ کہ قیمتوں میں اضافے اور سخت مشکلات کے باوجود عوام تصدیق شدہ کرپٹ نواز شریف اور Mr. 10 فیصد اور کالے دھن پر پلنے والی ان کی نسل پر اس حوالے سے اعتماد کرنے کیلئے تیار نہیں۔اس کا منہ بولتا ثبوت گزشتہ دو جمعوں میں گلگت بلتستان میں دونوں پارٹیوں کے احتجاج کی کال میں لوگوں کی عدم شرکت و دلچسپی ہے۔ترجمان نے کہا کہ دس کے دس اضلاع میں یہ دونوں پارٹیاں بری پٹ گئیں اور چہ جائیکہ عوام سابق شعبدہ وزیراعلی اور موجودہ اتائی اپوزیشن لیڈر اپنے قائدین، ذمہ داران اور کارکنان کو ہی احتجاج کے لئے نہیں نکال سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں