20

جشن آزادی گلگت بلتستان پولو ٹورنا منٹ،شاہی پولو گراؤ نڈ میں انتظامات کا جائزہ،کیپٹن (ر)اُسامہ مجید چیمہ

گلگت(پناہ نیوز ڈیسک)ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ مجسٹرکٹ گلگت کیپٹن (ر)اُسامہ مجید چیمہ نے جشن آزادی گلگت بلتستان پولو ٹورنا منٹ کو کامیاب بنانے کے لیے آغا خان شاہی پولو گراؤ نڈ کا انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر گلگت کے دورے کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر گلگت،چیف آفیسر میونسپل کارپویشن گلگت اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر گلگ نے آغا خان شاہی پولو گراؤنڈ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس دوران اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آغا خان شاہی پولو گراؤنڈ کی صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔ جس پر ڈپٹی کمشنر گلگت نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت اور چیف آفیسر میونسپل کارپویشن گلگت کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام تر انتظامات پولو میچ سے پہلے مکمل کریں جشن آزادی گلگت بلتستان پو لو ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں۔ تاکہ کھیل کے دوران کسی بھی گھلاڑی کو کسی قسم کو پریشانی نہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں