17

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کااجلاس،میڈیا کے داخلے پر پابندی

اسلام آباد( نیوزمارٹ ڈیسک) قومی اسمبلی اورقومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا، قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں میڈیا کے داخلہ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا ۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں شرکت کےلئے پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئے۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی اورشیری رحمان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں جبکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اسلام آباد پہنچ چکے ہیں جو کچھ دیر میں پارلیمنٹ میں پہنچیں گے ۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔ واضح رہے کہ میڈیا کو گیٹ نمبر ایک تک محدود کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں