16

لاہورفضائی آلودگی میں سرفہرست آگیا،محکمہ ماحولیات کی نااہلی،پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے لاہور کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آنے کے خلاف تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی,تحریک التواء کے متن میں کہا گیا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور فضائی آلودگی میں سرفہرست آگیا، ماہرین کے مطابق صورتحال انتہائی تشویشناک ہوگئی ہے، محکمہ ماحولیات کی نااہلی کے سبب عوام مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے، فصائی آلودگی کے حوالے سے اگر فوری ایکشن نہ ہوا تو حالات مزید گمبھیر ہوں گے۔متن میں مزید کہا گیا کہ شہر کا ائیر کوالٹی انڈکس 372 ریکارڈ کیا گیا، جس سے دل، پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا افراد اور بچوں کو شدید خطرات لاحق ہوگئے، فضائی آلودگی سے ہر سال عالمی سطح پر لاکھوں انسانوں کی موت واقع ہوجاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں