30

ملک کی 50 فی صد اہل آ بادی کو کورونا ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگائی جا چکی ہے، اسد عمر

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ ملک کی 50 فی صد اہل آ بادی کو کورونا ویکسین کی کم از کم ایک ڈوز لگائی جا چکی ہے۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہےکہ ملک کی 50 فی صد اہل آبادی کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک ایک اہم سنگ میل ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کم از کم سنگل خوراک کے ساتھ اپنی نصف آبادی کو ویکسینیٹ کرنے والا دوسرا صوبہ بن گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کل پاکستان میں ویکسین کی 17 لاکھ خوراکیں لگائی گئیں جو ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں