13

‘بلین ٹری’ سونامی منصوبے کے بعد آبی آلودگی کے خاتمے پر توجہ مرکوز،وزیراعظم

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے ‘ٹین بلین ٹری’ سونامی منصوبے کے بعد آبی آلودگی کے خاتمہ پر توجہ مرکوز کرلی، کل اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے سینئر وزراء پر مشتمل کلائمٹ چینج کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ اجلاس ساڑھے 12بجے ہوگا ،وزیر خارجہ ، وزیر آبی وسائل شرکت کریں گے۔معاون خصوصی ملک امین اسلم اور متعلقہ حکام کو بھی اجلاس میں بلالیا گیا۔ فواد چوہدری ،وزیرتوانائی حماد اظہر، وزیر اقتصادی امور عمر ایوب شرکت کریں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیر اعلیٰ کےپی بھی شرکت کریں گے۔دریاوں کا پانی جنگلی حیات آبی حیات، انسانی صحت اور فصلوں کے لیے بھی خطرناک ہوگیا۔ پاکستان کا کوئی دریا بھی آلودگی سے پاک نہیں جبکہ دریائے سندھ کا پانی سب سے زیادہ آلودہ ہے۔ملک امین اسلم دریائے سندھ، چناب اور دریائے راوی میں آلودگی پر بریفنگ دیں گے۔کمیٹی فصلوں کے لیے آلودگی سے پاک پانی کی فراہمی یقینی بنانے پر پالیسی بنائے گی۔ وزیر اعظم دریاؤں کے پانی کو آلودگی سے پاک بنانے کے لیے اہم فیصلے کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں