14

این اے 133 میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں‌ کی گنتی شروع

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک) این اے 133 میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں‌ کی گنتی شروع ہو گئی ہے. پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے درمیان کڑے مقابلے کی توقع ہے۔تفصیلات کے مطابق این اے133ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے جو کسی تعطل کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا، 4لاکھ40ہزار485ووٹرزحق رائےدہی استعمال کریں گے۔حلقےمیں مرد ووٹرز کی تعداد 2لاکھ33ہزار558 جبکہ خواتین ووٹرزکی تعداد2لاکھ6ہزار927ہیں، اہم ترین علاقوں میں وفاقی کالونی، جوہرٹاؤن، ٹاؤن شپ،گرین ٹاؤن اور بہارکالونی شامل ہیں۔این اے133کےانتخاب میں 11امیدوارحصہ لےرہےہیں تاہم ن لیگ کی شائستہ پرویز ملک اور پیپلزپارٹی کے اسلم گل میں زوردار مقابلہ متوقع ہے، مذکورہ نشست مسلم لیگ ن کےپرویز ملک کےانتقال کےباعث خالی ہوئی تھی۔ضمنی الیکشن کے لئے 245 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں، دوران پولنگ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے جبکہ رینجرز اہلکار پولنگ اسٹیشن کے باہر موجود ہیں، پولنگ اسٹیشن میں داخلے کے وقت ووٹرز کو موبائل فون ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہے۔حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمیشد اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ الیکشن سے باہر ہوچکے، ان کے تجویز کنندہ کا ووٹ این اے 133میں رجسٹرڈ نہ ہونے پر کاغذات مسترد ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں