16

مقابلے میں شرکت کیلئے جانےوالے یونیورسٹی طلبا کی بس کو حادثہ،ایک جاں بحق

اسلام آباد(ویب ڈیسک)یونیورسٹی آف ویٹرنری سائنسز کی بس حادثے کا شکار ہوگئی ۔جس کی وجہ سے فارمیسی کا طالب علم شہروز جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق موٹروے پر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی،بس میں سوار پندرہ سے زائد طلباءزخمی ہو گئے۔ یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے طلباءایچ ای سی کے مقابلوں میں شرکت کیلئے جا رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں