22

بی پی ایل، میچ فکسنگ کیلئے کھلاڑیوں کو اکسانے کی کوشش

ڈھاکہ: (نیوزمارٹ ڈیسک) بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل میچ فکسرز کی جانب سے سپاٹ فکسنگ کیلئے کھلاڑیوں سے رابطے کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جس کھلاڑی کو میچ میں بد عنوانی کیلئے اکسانے کی کوشش کی گئی اس نے بی سی بی انٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کر دیا ہے۔ بورڈ چیف ایگزیکٹو نظام الدین چودھری نے بتایا کہ کھیل میں بد عنوانی روکنے کیلئے بورڈ کے پاس محکمہ موجود ہے جو کہ ضروری اقدامات کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں