22

منی بجٹ، وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس جمعرات کو ہو گا

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)منی بجٹ مزید تاخیر کا شکار،وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل نہیں ہوگا،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم آفس نے کابینہ ڈویژن کو ہدایات جاری کردیں۔وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس 30 دسمبر جمعرات کو ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ ڈویژن کو خصوصی اجلاس کا ایجنڈا جاری کرنے سے روک دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ کابینہ کا خصوصی اجلاس اتحادیوں کے اعتراضات کے بعد عارضی طور پر موخر ہوا۔کابینہ اجلاس میں اتحادی وزراء نے منی بجٹ پر خدشات کا اظہار کیا تھا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد منی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش ہو گا۔پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس بھی جمعرات کو طلب کر لیا گیا ہے۔ارکان اسمبلی کو منی بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں