12

گلگت، صحت کارڈ کا اجرا وزیراعظم عمران خان کے ویژن کی تکمیل کی جانب ایک انقلابی قدم ہے، تقی اخونزادہ

گلگت صحت کارڈ کے اجرا وزیراعظم عمران خان کے ویژن کی تکمیل کی جانب ایک انقلابی قدم ہے، قومی شناختی کارڈ کو صحت کارڈ کی سہولیات حاصل کرنے کا ذریعہ بنا کر حکومت نے سب کی عزت نفس مجروح ہونے سے بچایا۔اپنے بیان میں تقی آخونزادہ نے قومی صحت کارڈ کو پاکستان کی تاریخ میں مثالی قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سابق ادوار میں حکومتوں نے تمام سہولیات اور پیکیجز مخصوص افراد اور اشرافیہ کیلئے مختص کئے تھے جبکہ نام عام لوگوں کا استعمال کرتے تھے، اب وزیراعظم عمران خان نے شناختی کارڈ کو صحت کارڈ کیلئے لازم قرار دے کر غریب اور امیر کا فرق مٹا دیا، اب صرف ضرورت مند ہی اس سے استفادہ حاصل کرے گا۔

تقی آخونزادہ نے وزیراعلی خالد خورشید کی اس حوالے سے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی نے عمران خان کو ہر وقت ہر سو گلگت بلتستان کے قومی اور عوامی مسائل کو احسن طریقے سے حل کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی جس کے نتائج اب مسلسل مل رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں