16

وزیر اعلی گلگت بلتستان کی ہدایات کی روشنی میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امداد اور بحالی کا عمل تیز کر دیا گیا

گلگت وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی ہدایات کی روشنی میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امداد اور بحالی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے ، باچی گونڈ گائوں کا زمینی رابطہ منقطع ہونے کے سبب پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کی دو خصوصی پروازوں کے ذریعے گائوں تک سی ایم ایچ سے ڈاکٹر اور ادویات سمیت اشیائے خوردنوش کی فراہمی کوممکن بنایا گیا ، سردی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے پاک فوج کی مدد سے روندو اور تلو سمیت بلتستان کے دیگر علاقوں میں چار میڈیکل کیمپس قائم کردیئے ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر مریضوں کو مفت طبی امداد اور ضروری ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں ۔
صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں زلزلے کے متاثرین میں رہائشی خیمے بھی تقسیم کرنے کا عمل جاری ہے، جن افراد کے گھر متاثر ہوئے ہیں ان کے لیے عارضی پناہ گاہوں کا قیام بھی عمل میں لایا جا چکا ہے ۔
عوام کو اشیائے خورد و نوش اور گرم کپڑے بھی مہیا کئے جا رہے ہیں ۔ استک کی رابطہ سڑک کی بحالی کا کام بھی آخری مراحل میں ہے۔ بلتستان میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 21 میں سے 14 سڑکیں جزوی طور پر بحال کی جا چکی ہیں تاکہ آمدورفت کو ممکن بنایا جا سکے۔ پاور ہائوسز کی بحالی کا کام بھی جاری ہے ، اس سلسلے میں گنجی اور یلبو میں بجلی کی سپلائی مکمل طور پر بحال کی جا چکی ہے اور ان علاقوں میں واٹر سپلائی کا نظام بحال کرنے کا عمل جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں