17

پاکستان نے جے ایف 17تھنڈر کا خطرناک اور جدید ترین ورژن تیار کر لیا،طیارہ کونسی نئی ٹیکنالوجی سے لیس ہو گا؟ دفاعی میدان میں بڑی کامیابی

اسلام آباد : پاکستان نے دفاعی میدان میں ایک اور کامیابی حاصل کرتے ہوئے جے ایف 17 تھنڈر طیارے کا بلاک تھری ورژن تیار کرلیا ، مقامی طور پر تیار کردہ جدید ترین ریڈار کا حامل جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری
سنگل انجن ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے‘ جو بیک وقت 15 اہداف کی نشاندہی کرکے 4 کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔92 نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جے ایف 17 تھنڈر طیارے کا بلاک تھری ورژن مقامی سطح پر تیار کیا گیا ہے ، جدید ترین ریڈار کا حامل جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری سنگل انجن ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے ، یہ طیارہ بیک وقت 15 اہداف کی نشاندہی کر کے 4 اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتاہے ، پاک فضائیہ بلاک تھری طیارے کا پہلا اسکواڈرن فضائی بیڑے کا حصہ بنائے گی۔قبل ازیں چینی ساختہ جے 10 جنگی طیاروں کے حصول کے حوالے سے بتایا گیا کہ آئندہ سال چین کا جدید جنگی طیارہ “جے 10 سی” پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل کر لیا جائے گا ، “جے 10 سی” جدید جنگی ٹیکنالوجی سے لیس ہے ، یہ سنگل انجن، ڈیلٹا ونگز کا حامل جدید لڑاکا طیارہ ہے جو بیک وقت کئی اہداف کی نشاندہی کرنے والی ٹیکنالوجی اور 200 کلومیٹر تک اہداف کو نشانہ بنانے والے میزائلوں سے لیس ہے۔رواں سال جولائی میں ذرائع کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ پاکستان اپنی فضائی دفاعی صلاحیت میں اضافے کیلئے سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔ دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان اپنے برادر دوست ملک چین سے جدید جے 10 سی جنگی طیارے حاصل کرے گا۔ جولائی میں سامنے آنے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کی جانب سے چین سے کل 36 جے 10 سی جنگی طیارے حاصل کیے جائیں گے۔دونوں ممالک کے حکام طیاروں کی فراہم کے حوالے سے گزشتہ سال سے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ حالیہ فضائی مشقوں کے دوران پاکستانی پائلٹس جے 10 سی آپریٹ کرنے کا تجربہ بھی حاصل کر چکے۔ پاکستان اور چین کی شاہین 9 نامی فضائی مشقوں میں چینی فضائیہ کے دستے نے خصوصی شرکت کی تھی، چین کے جدید جے 10 سی اور جے 11 بی جنگی طیاروں نے ان مشقوں میں شرکت کی تھی، جبکہ پاکستانی پائلٹس نے ان دونوں چینی جنگی طیاروں کو آپریٹ کرنے کا تجربہ حاصل کر لیا تھا۔ دفاعی ماہرین کے مطابق چینی جے 10 سی جنگی طیارہ بھارت کی جانب سے حاصل کردہ رافیل کی ٹکر کا جنگی طیارہ ہے، اس طیارے کے حصول کے بعد پاک فضائیہ کی بھارتی فضائیہ پر برتری مزید واضح ہو جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں