17

قومی ٹیم کیلئے بڑا دھچکا،

کراچی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیاہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ پہلے ہی ٹیسٹ کرکٹ سے 2018 میں ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں
اور اس وقت محدود اوورز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔محمد حفیظ نے 392 بین الاقوامی میچز میں 12789رنز بنائے اور 253 وکٹیں حاصل کیں، محمد حفیظ پاکستان کے لیے تین آئی سی سی ورلڈ کپ اور چھ ٹی 20ورلڈ کپ کھیلے۔محمد حفیظ تینوں فارمیٹس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں اور آل راؤنڈر ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان پریس کانفرنس کے ذریعے کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں