22

سکردو، سیل پوائنٹس پر آٹے کے کوٹے میں کمی،عوام پریشان عوامی لیڈرغائب۔

سکردو(نیوزمارٹ ڈیسک) سکردو کے سیل پوائنٹس پر آٹے کے کوٹے میں کمی غریب عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔ سکردو کے تمام سیل پوائنٹس پر آٹے کی مطلوبہ تعداد فراہم کی جائیں۔
سکردو کے سیل پوائنٹس پر سے دیگر علاقوں کے سکردو میں مقیم مسافر،طلبا،اور مزدور طبقہ بھی آٹا حاصل کرتا ہے ۔
آٹے کی بلیک مارکیٹنگ کو روکا جائے ۔ سکردو کے کوٹے کا آٹا بلتستان کے دیگر علاقوں کے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر شہروں میں بھی سمگل ہوتا ہے۔
دیگر شہروں سے روزگار کے سلسلے میں سکردو میں مقیم لوگ سکردو سے آ ٹا اپنے گھروں کو بھیجتے ہیں۔ جو کہ یہاں کے باسیوں کے ساتھ زیادتی ہے۔
آٹے کی سمگلنگ میں محکمہ خوراک،فلور ملز کے ملازمین اور سیل پوائنٹس کےبھی کچھ آٹا آ ٹا ڈیلرز ملوث ہیں۔ کچورا چیک پوسٹ کے خاتمے سے سب سے زیادہ فائدہ منشیات فروشوں کے ساتھ ساتھ آٹا اور ناقص پاپڑ لانے والے مافیاز کو ہوا ہے۔ لہذا کچورا پولیس چیک پوسٹ کو دوبارہ بحال کیا جائے اور ساتھ ساتھ وہاں پر محکمہ خوراک کے عملے کی بھی چوبیس گھنٹے تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں