14

حکومت کی بےحسی انتہا کو پہنچ گئی ہے، مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی بےحسی انتہا کو پہنچ گئی ہے، ایسی بے حس حکومت ہم نے نہیں دیکھی، ہر چیز کا الزام کسی اور پر ڈال دیتے ہیں۔

ایک بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ چینی کی کمی ہوتی ہے تو سندھ حکومت پر الزام ڈال دیا جاتا ہے، میں نے کہا کہ اگر سارے مسئلے ہم پیدا کررہے ہیں تو ہٹ جائیں، ہمیں ہی حکومت کرنے دیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مری میں لوگوں نے انتظامیہ کو صورتحال سے آگاہ کیا لیکن کوئی نہیں آیا، آج غریب کے گھر میں فاقہ کشی ہورہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شاہ رخ جتوئی کے معاملے کی انکوائری ہوگی، ذمےدار کو سزا دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں