19

مری میں ہوٹل خالی، موسم صاف، ٹریفک بحال

مری اور گردونواح میں موسم صاف ہوگیا، دھوپ نکلی ہوئی ہے،اہم سڑکوں پر ٹریفک بدستور بحال ہے، تاہم دیہی علاقوں میں سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔
مری کے نواحی علاقوں اور دیہات کو جانے والی سڑکوں سے برف ہٹانے اور راستے کھولنے کا کام جاری ہے، شہری علاقوں میں رات گئے بجلی بحال کردی گئی ہے لیکن دیہی علاقے اب بھی بجلی سے محروم ہیں ۔
مری اور گردونواح میں پائپ لائنوں میں پانی منجمد ہونے سے 6 دن سے پانی کی فراہمی معطل ہے، انٹرنیٹ سروس جزوی بحال ہوچکی ہے۔
سانحۂ مری کی تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے، بزدار
سیاحوں کی واپسی کے بعد ہوٹل خالی ہیں ، مال روڈ اور دیگر سڑکوں پر آمدروفت میں نمایاں کمی ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مری میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے، غفلت یا کوتاہی کے ذمہ داروں کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں