16

صبور علی کی شادی میں شرکت کرتے احد رضا میر کی تصویریں وائرل

پاکستان کی خوبرو اداکارہ صبور علی، اداکار علی انصاری کے گھر سدھار گئی ہیں، اس خوبصورت جوڑی کی شادی کی تقریبات سے تا حال ہزاروں تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
جہاں ہر جانب نو بیاہتا اداکاراؤں کے سو شل میڈیا پر چرچے ہو رہے ہیں وہیں صبور علی کی شادی میں اُن کی بڑی بہن، اداکارہ سجل علی کے شوہر احد رضا میر کے شرکت نہ کرنے پر متعدد حلقوں میں چے مگوئیاں جاری ہیں۔
صبور علی اور علی انصاری نے شادی کی مکمل ویڈیو شیئر کردی
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور متعدد حلقوں میں سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی سے متعلق بھی خبریں زیر گردش ہیں۔
ایسے میں سوشل میڈیا فین پیجز کی جانب سے بھی یہی سوال اٹھایا گیا ہے کہ احد رضا میر صبور علی کی شادی میں کیوں شریک نہیں ہوئے تھے ؟
سوشل میڈیا پیجز پر صبور علی اور اُن کے دولہے علی انصار ی کے ساتھ احد رضا میر کی تصویریں ایڈٹ کی گئی ہیں۔
وائرل ہوتی ان تصویروں کی پوسٹ کے کیپشن میں دلچسپ انداز میں یہی سوال دہرایا گیا ہے کہ ’صرف ایک سوال، یکجا قوم جہاں ہے، احد کہاں ہے؟ احد کہاں ہے؟‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں