15

جوکووچ نے ٹریننگ شروع کر دی

ٹینس کے عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن کے لیے ٹریننگ کا آغاز کردیا۔
سربیا کے جوکووچ کو ایک روز پہلے عدالتی حکم پر آسٹریلیا میں داخلے کی اجازت ملی تھی۔
جوکووچ نے عدالتی جنگ جیتنے کے بعد ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ ’میں خوش اور شکرگزار ہوں کہ جج نے میرے ویزے کی منسوخی کو کالعدم قرار دیا۔‘
عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نے کہا کہ میں نے حیرت انگیز شائقین کے سامنے ایک اہم ترین ایونٹ میں کھیلنے کے لیے یہاں اڑان بھری تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں