17

جمائما کا پاکستان میں ڈیانا کے ساتھ تصویر پر تبصرہ

برطانوی پروڈیوسر اور عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے لیڈی ڈیانا کے دورہ پاکستان کے دوران کینسر اسپتال میں لی گئی ایک تصویر پر تبصرہ کیا ہے۔
ایک صارف نے جمائما اور لیڈی ڈیانا کی تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ پاکستان سے آپ کے لیے بہت سی محبت۔
جمائما نے جواب میں کہا کہ یہ تصویر ان کی پسندیدہ ہے۔
اسی ٹوئٹ پر ایک اور جواب بھی جمائما نے دیا جس میں انہوں نے بتایا کہ کینسر اسپتال جسے ڈیانا سپورٹ کرتی تھیں، اس کے لیے ڈیانا پہلی مرتبہ پاکستان آئی تھیں۔
خیال رہے کہ جمائما اپنے دلچسپ ٹوئٹس کے باعث آئے روز پاکستان میں خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں، یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ انہیں خبروں میں رہنے کا فن خوب آتا ہے۔
جمائما اور عمران خان کی شادی 1995 میں ہوئی تھی، جمائما نے عمران خان کے ساتھ 1995 سے 2004 تک 9 سال لاہور میں گزارے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں