16

گلگت۔ ڈپٹی کمشنر/ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ نے مناور میں زمینوں کے تنازعات کے کیسز کو حل کرنے کے حوالے سے دورہ کیا۔

پریس نوٹ
گلگت۔ ڈپٹی کمشنر/ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ نے مناور میں زمینوں کے تنازعات کے کیسز کو حل کرنے کے حوالے سے دورہ کیا۔ کلکٹر گلگت کے دورے کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر گلگت، علاقہ مجسٹریٹ اور ریکارڈ مال کے عملہ بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر/کلکٹر گلگت نے مناور میں زمینوں کے تنازعات کے کیسز کو حل کرنے کے لیے موقع کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے ڈپٹی کمشنر /کلکٹر گلگت کو ریکارڈ مال کی روشنی میں تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ جس پر ڈپٹی کمشنر گلگت نے ریکارڈ مال کی روشنی میں تنازعات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر /کلکٹر گلگت نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت اور عملے کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمینوں کے کیسز کو جلد از جلد نمٹانے کے لیے تفصیلی رپورٹ کلکٹر کورٹ میں پیش کریں تاکہ ان کا جلد از جلد فیصلے سنایا جا سکے۔ کلکٹر گلگت نے متاثرہ فریقین کو یقینی دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ تفصیلی رپورٹ آنے کے بعد فیصلہ صادر کیا جائیگا اور کسی کے ساتھ بھی ناانصافی نہیں ہو گی اور نہ کسی کی حق تلفی ہونے نہیں دیا جائیگا۔ جس پر متاثرہ فریقین نے ڈپٹی کمشنر گلگت کا شکریہ ادا کیا۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے متاثرہ فریقین کو مزید کہا ہے کہ انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ عوام الناس کو سہولیات فراہم کر نا ہے اور موقع پر جائزہ لینے اور کلکٹر کورت لگانے کا مقصد یہ ہے کہ لینڈ مافیا سے عوام الناس کے ریکارڈ مال کو محفوظ بنانا ہے تاکہ عوام الناس کو کسی بھی قسم کی پر یشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں