11

گلگت سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں برف باری

گلگت بلتستان سمیت ملک کے کئی شمالی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں 16 جنوری سے بارش اور برف باری کی پیش گوئی کردی ہے۔
ملک کے بیشتر حصوں میں ٹھنڈ کی شدت برقرار ہے جبکہ مری اور گردونواح میں موسم صاف ہوگیا ہے۔ ایک ہفتے بعد تمام علاقوں میں پانی کی سپلائی بحال کردی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے اکثر علاقوں میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں