36

سیاحتی مقام داسخریم چلم میں دیوسائی وینٹر سپورٹس میلہ کی اختتامی تقریب

استور (نیوزمارٹ ڈیسک )پاک فوج کے زیر اہتمام استور کے خوبصورت سیاحتی مقام داسخریم چلم میں دیوسائی وینٹر سپورٹس میلہ کی اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا۔تقریب کے مہمان خصوصی فورس کمانڈر گلگت بلتستان تھے۔ ان کے علاوہ تقریب میں سینیر سول وعسکری حکام، عمائدین علاقہ اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ میلے میں سکینگ، پیراگلائیڈنگ، والی بال، کرکٹ ، رسا کشی، گھوڑا ریس، شیپ ریس، کبڈی، گلی ڈنڈا، پٹھوگرم، اور چھل کے علاو¿ دیگر کھیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ میلے کا مقصد موسم سرما میں ایک تسلسل کے ساتھ جاری سرمائی سیاحت کو فروغ دینے اور لوگوں کو تفریح کے مواقعے فراہم کرنا تھا۔ چلم کے مقام پر 22 مارچ سے شروع ہونے والے رنگا رنگ میلے میں ضلع بھر سے ایک سو سات ٹیموں نے حصہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں