10

سمسٹر بہار 2022 کے داخلوں کی کل آخری تاریخ ہے،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر بہار 2022 کے دوسرے مرحلے میں پیش کئے گئے ایم اے/ایم ایس سی، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ،بی ایس، بی بی اے، ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز اور سرٹیفیکیٹ کورسز کے داخلوں کی لیٹ فیس چارجز کے ساتھ کل(سوموار 9۔مئی کو)آخری تاریخ ہے۔ ڈائریکٹر شعبہ داخلہ، سید ضیا الحسنین نقوی کے مطابق ان پروگراموں میں پہلے سے داخل(جاری طلبہ) 16 مئی تک انرولنمنٹ کرسکیں گے۔ تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹwww.aiou.edu.pk پر دستیاب ہیں۔ یونیورسٹی نے حال ہی میں اپنی انتظامی، اس مقصد کے لئے یونیورسٹی کے تمام علاقائی دفاتر میں ‘سٹوڈنٹ فیسیلیٹیشن ڈسک’ قائم کئے گئے ہیں جہاں پر یونیورسٹی کا عملہ طلبہ کو ہر ممکن سہولت و معاونت فراہم کررہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں