10

یوٹیلیٹی اسٹورز پرمختلف اشیا کی قیمتوں میں اضافہ،،بیسن اورکھجور پر سبسڈی ختم کر دی گئی

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)سبسڈی ختم ہونے کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورزپرمختلف اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پرضرورت کی مختلف اشیا پردی جانے والی سبسڈی ختم کردی گئی جس کے بعد قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق دالوں،بیسن اورکھجور پر جاری سبسڈی ختم کر دی گئی۔ سبسڈی ختم ہونے کے بعد دالیں 10 روپے فی کلو مہنگی ہوگئیں۔ ماش کی دال کی فی کلو قیمت 268 روپے سے بڑھ کر278 روپے ہوگئی۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے 19 کے بجائے اب 5 اشیا پر سبسڈی دی جائیگی۔ چینی 70 روپے فی کلو اور آٹے کا 10کلو کا تھیلہ 400روپے میں دستیاب ہوگا۔گھی 260 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوگا۔ چاول اور دالوں پر بھی سبسڈی دی جائیگی۔چینی 5 کلو،آٹا 10 کلو اورگھی 5 کلو تک ملے گا جبکہ شناختی کارڈ کی شرط برقراررہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں