14

اومیکرون وائرس :وزیراعظم کا این سی او سی کی فوری بحال کرنے کا حکم

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) وزیراعظم نے ملک میں اومی کرون وائرس کی نئی ساخت رپورٹ ہونے کے بعد این سی او سی کی فوری بحالی کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اومی کرون وائرس کی نئی ساخت کے بڑھتے کیسز کا نوٹس لیا ہے اور فوری طور پر انسداد کورونا کے لیے بنائے گئے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کی بحالی کا حکم دیا ہے۔وزیراعظم نے اومی کرون کی نئی ساخت کے معاملے پر وزارت قومی صحت سے موجودہ صورتحال سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ تاہم پی ٹی آئی حکومت نے ملک میں کورونا کیسز کی شرح کم ہونے پر اپریل میں ادارے کو وزارت صحت میں ضم کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں